دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ آئی سی سی نے اہم اعلان کردیا

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ آئی سی سی نے اہم اعلان کردیا
دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ آئی سی سی نے اہم اعلان کردیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے مطابق دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آغاز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سریز سے ہوگا۔

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی دو سال پر محیط ہوگی،اس دوران تمام ٹیمیں چھ چھ سیریز کھیلیں گی،جن میں تین ہوم اور تین غیر ملکی سیریز شامل ہوگی۔ٹیسٹ میچ جیتنے پر ہر ٹیم کو 12 ،ڈرا پر چار  اور میچ ٹائی ہونے پر چھ پوائنٹس ملیں گے۔پاکستان اس دوران آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ اور انگلیند کے ساتھ ہوم جبکہ سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ غیر ملکی سیریز کھیلے گا۔دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم مجموعی طور پر 21،انڈیا 19، آسڑیلیا18، جنوبی افریقہ 15، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا 13 تیرہ، پاکستان 14جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 12 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -