موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ...
موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلیے،اسلحہ میں8 پستول، 3 رائفل، 24 میگزین اور 4078 مختلف بور کی گولیاںبر آمد کر لیں،ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کامیاب کاروائی پر افسران کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون برہان کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس نے ایک گاڑی نمبر اے ایچ وی 852 کو سڑک کے کنارے دیکھا، مدد کی غرض سے جب موٹروے پولیس نے ڈرائیور سے معلومات لی تو ڈرائیور تسلی بخش جواب نہ دے سکا،شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لینا چاہی تو ملزمان نے مزاحمت کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے گاڑی میں موجود تین ملزمان پر قابو پالیا گیا۔

واقعے کی اطلاع پاتے ہی ڈی ایس پی ایوب خان بھی موقع پر پہنچ گئے، جن کی نگرانی میں گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 3عدد رائفل ، 8 عدد پستول، 24عدد میگزین اور 4078 مختلف بور کی گولیاں برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، عبیداللہ اور محمد ندیم شامل ہیں۔ ملزمان اسلحہ پشاور سے راجن پور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،مزید قانونی کارروائی کے لیے ضلعی پولیس کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کامیاب کارروائی پر افسران کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -