وزارت پٹرولیم کا اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران ہنگامی انتظامات کا اعلان 

وزارت پٹرولیم کا اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران ہنگامی انتظامات ...
وزارت پٹرولیم کا اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران ہنگامی انتظامات کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت پٹرولیم نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران ہنگامی انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق ٹرمینل کی مرمت کے دوران ایل این جی کی فراہمی میں کمی ہو جائے گی ، حکومت نے گیس کمپنیوں کو کی گیس قلت کے دوران لوڈ مینجمنٹ کی اجازت دی ہے،حکومت کی منظور شدہ گیس فراہمی ترجیح کے مطابق کمپنیاں لوڈ مینجمنٹ کر سکیں گی،گھریلو ، کمرشل ، پاور اور برآمدی شعبوں کو فوقیت دی جائے گی، اس دوران دوسرے ٹرمینل سے 600 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ کی فراہمی جاری رہے گی،4 جولائی سے دونوں ٹرمینلز سے سپلائی بحال ہو جائے گی ۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق ابتدائی طور پر 824 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ سپلائی کی جائے گی،5 جولائی سے اینگرو ٹرمینل سے مکمل گیس سپلائی بحال ہو جائے گی ،دونوں ٹرمینلز سے ایل این جی فراہمی سے سپلائی ایک ارب 15 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہو جائے گی ،گیس قلت کے دوران صنعتوں ، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی ، گیس قلت کے دوران بجلی کی پیداوار فرنس آئل اور ڈیزل پر کی جائے گی۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق پی ایس او کو فرنس آئل سپلائی بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں ، پی ایس او نے فرنس آئل اور ڈیزل کی اضافی ضرورت کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے ۔

مزید :

قومی -