شہباز شریف فنانس بل کے موقع پر قومی اسمبلی میں کیوں نہیں آئے ؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ تنقید کا جواز ہی باقی نہ رہے

شہباز شریف فنانس بل کے موقع پر قومی اسمبلی میں کیوں نہیں آئے ؟مریم اورنگزیب ...
شہباز شریف فنانس بل کے موقع پر قومی اسمبلی میں کیوں نہیں آئے ؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ تنقید کا جواز ہی باقی نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے تایا زاد بھائی برادر نسبتی میاں طارق شفیع کے وفات کے باعث اسمبلی نہیں آ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نےکہاکہ شہباز شریف اپنےتایا زاد بھائی اور برادرنسبتی میاں طارق شفیع کی وفات کے باعث جنازے اور لاہورمیں رسم قل کےباعث قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت نہیں کر سکے، ان کی عدم موجودگی پر پریشان ہونے والے اب ان سے تعزیت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن کے تمام ارکان موجود ہونے کے باوجود بجٹ منظور ہونے سے نہیں روکا جا سکتا تھا،بجٹ 172 ووٹ سے منظورہوا،اختر مینگل اور جماعت اسلامی کی عدم موجودگی کے بعد اپوزیشن کے کل ووٹ 161 بنتے تھے جس سے فنانس بل پر کوئی اثر نہیں پڑنا تھا،سستی سیاسی بیان بازی لاحاصل مشق ہے۔

واضح رہے کہ فنانس بل کے موقع پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی عدم موجودگی کو حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبول گبول کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر شہباز شریف کی عدم موجودگی قابل تشویش ہے،اگر وہ بدھ کے سیشن میں شریک نہ ہوئے تو ن لیگ کے ساتھ جنگ ہو گی ۔