ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ اپنے یا اولاد کے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے۔ وہ آج ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور جن افراد نے اپنے روزگار میں مشکل دیکھی ہے، وہ اچھی خبر سن لیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کی اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ گھریلو ماحول میں جو کشیدگی چل رہی تھی وہ ٹھیک ہونے والی ہے۔ اب آپ کو کسی بھی بڑے کام کے ہاتھ میں آنے کی خبر مل سکتی ہے، ان شاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان دنوں آپ کو ہر معاملے میں سنبھل کر چلنا ہوگا۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے خود کتنے دشمن پیدا کر لئے ہیں۔ اس وقت ہر ایک تاک میں بیٹھا ہوا ہے۔ اپنا حصار بنا کر چلیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 نظر بد سی لگ رہی ہے۔ اچھے بھلے کام ہوتے ہوئے رک جاتے ہیں۔ آپ کو سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنی ہے اور ابھی رسک والے کاموں سے دور رہنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی رک جائیں۔ آگے چل کر حالات بہتر ہوں گے تو تبدیلی کر لیں۔ ابھی پرانے کام پر توجہ دینا ہی ہر حال میں بہتر ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کو کسی بھی ایسے معاملے میں نہیں آنا جو ماضی میں بھی درد سر رہا ہے۔ اس وقت حالات بدل رہے ہیں اور آپ کے لئے راستے کھل رہے ہیں۔ پرانے معاملے میں آئیں گے تو مشکل ہوگی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 حالات اتنے بُرے نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی۔ پیسوں کی ضرورت بھی ان شاءاللہ ضرور پوری ہو سکے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اولاد کے حوالے سے اب کچھ اہم اور بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان حوالے سے حکمت عملی درکار ہے اگر آپ نے غصہ کیا جذباتی پن دکھایا تو مشکل بڑھ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 کوئی جیسا کرے گا ویسا بھر بھی لے گا۔ اس وقت بھول جائیں بدلا لینا۔ اور سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ جانتا ہوں دل دکھا ہوا ہے مگر اللہ سب ان شاءاللہ ٹھیک کر دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ کسی پرانی بات کو لے کر پریشان ہیں وہ اب اس سے نکل آئیں اور آگے کے بارے میں سوچیں۔ ان شاءاللہ بہت کچھ اللہ نے آپ حصے میں رکھا ہے وہ مل کر ہی رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ آج کل جس ذہنی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ وہ آپ کی ہمت ہے۔ اللہ کی طرف سے بڑی امید ہے کہ وہ جلد اس مشکل سے نکال دے گا۔ صبر کریں اور نماز پر توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 حالات اتنے بُرے نہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں۔ اس وقت تھوڑی سی رکاوٹ ہے جو کل تک دور ہو جائے گی اور آپ آج کا دن کسی نہ کسی طرح خاموشی سے گزار لیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -