پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان،نجی ٹی وی کا دعویٰ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان،نجی ٹی وی کا دعویٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی :"دنیا نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ایم ای ایف پی، معاشی نظم و ضبط ضروری ہے، یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں، یکم جولائی سے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیزمیں معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر بات چیت جاری ہے، یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ 10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے، توانائی کے نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ملا ہے، سرکاری اداروں میں نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف بھی ملا ہے، ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -