کروٹ ہائیڈرو پاور کا ٹیسٹ رن مکمل ،آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے تحت بننے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا اور یہ آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو 1.72 ارب ڈالر سے مکمل کیا گیاہے۔
یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا،کروٹ پاور کے عہدیدار نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کروٹ پاور کیلیے 10 سینٹ فی یونٹ ٹیرف کا تعین کیا گیاہے اورآج سے قیمت وصول کرنا شروع کردے گا۔