حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستوں پر آج پھر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی

حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستوں پر آج پھر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی
 حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستوں پر آج پھر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی پر مشتمل 5رکنی لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی جس میں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک روز کی مہلت فراہم کی تھی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے زیر سماعت کیس کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے بڑوں نے سر جوڑ لیےہیں ، حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور تا حکم ثانی شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کی ہے" کہتے ہیں پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی ہی ہمارے امیدوار ہونگے۔