جاپان اور پاکستان کے درمیان 23 لاکھ ڈالرامداد کا معاہدہ طے پا گیا

جاپان اور پاکستان کے درمیان 23 لاکھ ڈالرامداد کا معاہدہ طے پا گیا
جاپان اور پاکستان کے درمیان 23 لاکھ ڈالرامداد کا معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان حکومت انسانی وسائل کی ترقی کیلیے سکالرشپ کے منصوبے کیلیے پاکستان کومجموعی طورپر23 لاکھ امریکی ڈالرکی امدادفراہم کرے گی جس کیلیے پاکستان اورجاپان کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق وزارت اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن اسداحیاالدین جبکہ دوسرے جانب سے جاپان کے سفارت خانے کے ناظم الامور"ایشی کینسوکے "نے دستخط کیے۔ اس سکالرشپ کے ذریعے حکومت جاپان،جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں وفاقی حکومت پاکستان کے افسران کو2سال کیلئے ماسٹرڈگری پروگرام کیلئے17اورڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے 3 سال کی ایک سکالرشپ فراہم کرے گی۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -