سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا،جس کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہو گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ذوالحج کا چاند دیکھیں اگر چاند نظر آجائے تواپنی قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کرائیں۔اگر آج سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا تو 9جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -