قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی"عزم عالی شان،شادرہےپاکستان"کےعنوان سےخصوصی"لوگو"جاری

قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی"عزم عالی شان،شادرہےپاکستان"کےعنوان ...
قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت اطلاعات نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونےکی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر "عزم عالی شان ، شادر رہے پاکستان "کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے عزم کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط،دفاعی لحاظ سےناقابل تسخیربنائیں گے،ملکی معاشی خودانحصاری کےویژن سےنوجوان قوم کےمعماربنیں گے،نوجوان قومی ترقی کےثمرات پائیں گے، وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیم،روزگاراورتمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے،ہم اپنےنوجوانوں کوفیصلہ سازبنائیں گےاور معاشی طورپرخودمختارپاکستان کاخواب سچ ہوکررہےگا۔

مزید :

قومی -