اداکارہ صوفیہ مرزانے سابق شوہر عمر فاروق ظہور پر ایک اور الزام عائد کر دیا 

اداکارہ صوفیہ مرزانے سابق شوہر عمر فاروق ظہور پر ایک اور الزام عائد کر دیا 
اداکارہ صوفیہ مرزانے سابق شوہر عمر فاروق ظہور پر ایک اور الزام عائد کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ صوفیہ مرزا نے سابق شوہر پر دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور دبئی میں بیٹھ کرمجھ پرغلط کیسزبنوا رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوفیہ مرزا نے کہا کہ میں 10 سال سے اپنی بچیوں سے نہیں ملی، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے اپیل ہے کہ بچیاں واپس دلائیں۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ بیٹیوں سے جدائی بہت تکلیف دہ معاملہ ہے، سابق شوہر عمرفاروق ظہور میری بیٹیوں کو صدف ناز کی بیٹیاں ظاہر کرکے دبئی لے گیا، میں ہرجگہ درخواستیں دیتی پھر رہی ہوں کہ بیٹیاں واپس دلائی جائیں۔ماڈل و اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایاگیا،گھٹیا الزامات لگائے گئے، مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -