پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

  

لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیہ کے علاقے فتح پور میں والد نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو گولی ما رکر قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق منگل کو ایک نوجوان لڑکی اس وقت زخمی ہو گئی جب لیہ میں اس کے والد نے پسند کے آدمی سے شادی کرنے پر اس پر فائرنگ کر دی،نوجوان اسوا رانی شدید زخمی ہوئی جسے لیہ کے علاقے فتح پور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔

"اسوا رانی" نے تقریباً ایک سال قبل اپنی پسند کے آدمی امین سے شادی کی تھی، اس کے بعد سے اس کے والد اپنی بیٹی سے ناراض تھے ،فتح پور تھانے کے اہلکار واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔

مزید :

قومی -