رنبیر کپور نے سپین میں بے بی کیلئے شاپنگ شروع کردی

رنبیر کپور نے سپین میں بے بی کیلئے شاپنگ شروع کردی
رنبیر کپور نے سپین میں بے بی کیلئے شاپنگ شروع کردی
سورس: Instagram/aliaabhatt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور جو کہ آج کل سپین میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں انہوں نے وہاں اپنے ہونے والے بے بی کے لئے شاپنگ شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بے بی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ عالیہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے پہلے شروع کر دی تھی۔

مزید :

تفریح -