عامر خان نے سیلاب متاثرین کیلئے لاکھوں روپےعطیہ کردیئے
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے بھارت میں آئے سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ نے حال ہی میں بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔عطیے کی یہ رقم عامر خان نے آسام کے وزیراعلی کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔
وزیراعلی ہیمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔