حلف کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سے قبل ہی حمزہ شہباز نے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا شروع کر دیا 

حلف کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سے قبل ہی حمزہ شہباز نے آئندہ کا لائحہ عمل ...
حلف کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سے قبل ہی حمزہ شہباز نے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا شروع کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے جس کا فیصلہ جلد ہی آنے کا امکان ہے تاہم اس سے قبل ہی حمزہ شہبازنے بھی اپنی آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزاداراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں وزیراعلیٰ کے حلف اور انتخابات پر ممکنہ عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی ، حمزہ شہبازنے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہو گا اسے تسلیم کریں گے ، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی پوزیشن برقرار رکھیں گے ، وزیراعلی پنجاب کی لیگی ارکان اسمبلی اور آزادا راکین کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -