روس سے سستا خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیشرفت

روس سے سستا خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیشرفت
روس سے سستا خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیشرفت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس سے سستا خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

وزار ت توانائی نے آئل ریفائنریز کو خط لکھ دیاہے جس میں تجاویز طلب کر لی گئی ہیں، خط کے متن میں کہا گیاہے کہ آئل ریفائنریز روس سے خریداری پر اپنی تجاویز بھیجیں کہ خریداری کی صورت میں تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہو گا؟ رو س سے تیل درآمد کرنے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا آئیں گے ، روس سے تیل خریدنے پر عرب ممالک سے کوئی معاہدے تو متاثر نہیں ہوں گے ؟

مزید :

اہم خبریں -قومی -