شدید گرمی سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کا خدشہ,طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

شدید گرمی سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کا خدشہ,طبی ماہرین نے خبردار کر دیا
شدید گرمی سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کا خدشہ,طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شدید گرمی سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کا خدشہ،طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا،احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کی بدستور لہر جاری ہے، گرمی کی شدید لہر کے باعث بیماریوں میں بھی اضافہ جاری ہے،ڈی ہائیڈریشن سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔نزلہ،زکام، کھانسی، یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے کیس رپورٹ ہونے لگے اس حوالے سے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس میں پانی ابال کر پیا جائے اور اپنے آپ کو بیماریوں سے بچانے کیلئیڈاکٹرز کی طرف سے احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -