نندی پور پاور پراجیکٹ  فرنس آئل چوری کیس،نیب نے دیگر گواہان طلب کرلیے

نندی پور پاور پراجیکٹ  فرنس آئل چوری کیس،نیب نے دیگر گواہان طلب کرلیے
نندی پور پاور پراجیکٹ  فرنس آئل چوری کیس،نیب نے دیگر گواہان طلب کرلیے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی کر دی  ریفرنس میں نامزد درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نمبر3کے جج علی ذولقرنین اعوان نے کیس پر سماعت کی، نیب کے 2 گواہان نے ملزمان کے خلاف شہادت قلمبند کر ائیں جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دیگر گواہان کو طلب کر لیا  ملزم محمد اسلم باغ کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ریفرنس میں عمر فاروق، رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر، سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان نے نندی پور پاور پلانٹ سے 145 آئل ٹینکرز غائب کر دئیے تھے  ملزمان پر نندی پور پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کرنے کا الزام عائد ہے ریفرنس میں نندی پور پراجیکٹ کے درجنوں ڈرائیورز کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کیس میں ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں نندی پور پاور پراجیکٹ کے افسران نے کرپشن کی ہو گی ہم4 سال سے بلا وجہ خوار ہو رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -