پنجاب روزگار سکیم کے تحت اب تک دیئے گئے قرضوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے

پنجاب روزگار سکیم کے تحت اب تک دیئے گئے قرضوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے
پنجاب روزگار سکیم کے تحت اب تک دیئے گئے قرضوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت اپناکاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک1 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں اور حکومت پنجاب کی اس سکیم سے سینکڑوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔یہ بات سیکرٹری صنعت وتجارت نے پنجاب روزگار سکیم پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری صنعت وتجارت نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام جاری پنجاب روزگار سکیم کے تحت1 لاکھ سے1 کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ دیاجارہا ہے۔ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ لون کے تحت ماحول دوست اور وسائل کے موثر استعمال کے ساتھ کام کرنے والے کاروبار کے لئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی آسان قرضوں کی مختلف سکیموں سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں اور ان سکیموں کے اجراء  سے بیشمار افراد کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے آسان قرضہ جات کی سکیموں پر پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

  

مزید :

بزنس -علاقائی -