بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی , محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی 

بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی , ...
بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی , محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں یکم جولائی تک موسم جزوی ابر آلود ، صبح و رات میں بوندا باندی ہو گی جبکہ درجہ حرارت 33 سے 35 سینٹی گریڈ رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، شکار پور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ تھر پارکر ، عمر کوٹ ، سانگھڑ، بدین ، میر پور خاص اور حیدرآباد میں آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ،بارشیں چاول کی فصل اگانے کیلئے فائدہ مند ہوں گی ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ 2سے5جولائی کے دوران کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ ، بدین اور دادو میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ، 3 سے 5 جولائی کے درمیان سمندر میں طغیانی رہے گی ۔

مزید :

ماحولیات -