پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن ...
پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کے لئے اوپن آکشن کا سلسلہ شروع ہونے سے بورڈ کی آمدن میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ طریقہ کارہائی کورٹ کی کے کواپریٹو جج کی منظوری اور ہدایت سے2019ءمیں سیکرٹری بورڈڈاکٹر نور محمد اعوان نے شروع کیا جس کے اب تک حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن آکشن کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں محکمہ ایکسائز اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں جبکہ سربراہ سیکرٹری پی سی بی ایل ہیں بتایا گیا ہے کہ اس طریقہ کارسے قبل بورڈ نے 2019ءسے پہلے جن پراپرٹیز کی فروخت اور لیز کی گئی پراپرٹیز جو کہ اوپن آکشن کے ذریعے نہ کی گئی ان کی نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ  2019 ءسے پراپرٹیز کی شفاف طریقہ سے ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد کیمرہ کے سامنے بولی سے کرائے پر دی جاتی ہیں اور اوپن آکشن کی وجہ سے بورڈ کی آمدن میں کئی سو گنا زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔اوپن آکشن کے ذریعے لبرٹی سنیماجو کہ لیز پرقبل ازیں3 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا گیا تھا اب اوپن آکشن سے یہ سنیما 27لاکھ روپے ماہانہ پر دیا گیا ہے اس طریقہ کار کے ذریعے ایک پراپرٹی کے کرائے کی مد میں 24 لاکھ ماہانہ اضافہ ہواہے اسی طرح مال روڈ پر شنکر داس پلاٹ جو کہ قبل ازیں ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار پر دیا گیا تھا اب یہ پلاٹ اوپن آکشن کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ روپے ماہانہ پر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -