گجرات میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، لڑکی رابطہ نمبرز بند کر کے روپوش ہو گئی ہے : ترجمان پولیس 

گجرات میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، لڑکی رابطہ نمبرز بند کر کے ...
گجرات میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، لڑکی رابطہ نمبرز بند کر کے روپوش ہو گئی ہے : ترجمان پولیس 

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پولیس نے گجرات تھانہ کنجاہ کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تحقیقات سے متعلق اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے چار روز قبل مقدمہ درج کیا ، لڑکی دارالامان جانے کی بجائے اپنے وکلاءکے ساتھ چلی گئی ، مقدمے کے بعد لڑکی اپنے تمام نمبرز بند کر کے روپوش ہو گئی ہے ، مقدمہ میں لکھوائے گئے ملزمان کے نام و ایڈریس بھی نامکمل ہیں، لڑکی نے میڈیکل آفیسر سے تعاون نہیں کیا جس کے باعث میڈیکل مکمل نہیں ہوا ۔

مزید :

قومی -