لاہور کی ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ، خود کشی کی کوشش 

لاہور کی ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ، ...
لاہور کی ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ، خود کشی کی کوشش 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے مبینہ طورپرتیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور اسے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی بی ایس فزکس کی طالبہ ہے اور اس نے شعبہ سوشل سائنسزکی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی چھلانگ لگانےکی وجہ پتا نہیں چل سکی تاہم واقعے میں طالبہ کی ٹانگیں فریکچرہوئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے انکوائری کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے ویمن یونیورسٹی بند ہے اور اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ طالبہ چھٹیوں میں یونیورسٹی کیوں گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -