ادبی تنظیم "اڑان" کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ 

 ادبی تنظیم "اڑان" کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ 
 ادبی تنظیم

  

چکوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ادبی تنظیم اڑان کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد بمقام کلرکہار سائنس کالج چکوال کیا گیا۔ تقریب کے میزبان بلال شبیر ہادی اور جنید سعید تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت منیب سلیم نے حاصل کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت کا نذرانہ نعیم جاوید نعیم نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض عاصم منیر عاضی نے احسن طریقہ سے ادا کئے۔ محفلِ مشاعرہ کی صدارت نصرت یاب خان نصرت نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر احسان الہی احسان، قیوم طاہر اور تسلیم اکرام تھے۔ مہمانانِ اعزاز مظہر شہزاد اور رفعت انجم تھے۔ جن شعراء نے ملک کے مختلف حصوں سے بطور مہمان شعراء شرکت کی ان میں اکبر خان نیازی، نعیم جاوید نعیم، مبشر سلیم بشر، سردار فخر عباس، ایوب جوزف، رانا غضنفر علی غضنفر، حارث راجہ، عاصم قریشی، فیاض حسین شاہ، ذیشان دھنیال، مزمل نفیس اور وسیم چوہدری شامل تھے جنہوں نے بھرپور کلام پیش کیا۔ مہمان شعراء کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، ننکانہ صاحب اور فتح جنگ سے تھا۔ چکوال کے مقامی شعراء میں بانی" اڑان" بلال شبیر ہادی، چیئرمین اڑان عاصم منیر عاضی، نوید اسلم کہوٹ، ڈاکٹر حیدر علی حیدر، جاوید نقاش، وقار بن یونس، علی حسن، حماد راس اور معاذ ہاشمی نمایاں شعراء تھے جنہوں نے بھرپور کلام پیش کرتے ہوئے محفل کی رونق دوبالا کی۔ اس موقع پر صاحبِ صدر اور خصوصی مہمانان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس طرح کی ادبی تقریبات کا ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے جبکہ ایک نامور تعلیمی ادارے میں اس محفل کا انعقاد اس بات کی تصدیق ہے کہ نئی نسل کو ادبی سرگرمیوں کی جانب لانے کی بھرپور کاوش کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چکوال -ادب وثقافت -