انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے کمی ہوئی 206.87 روپے سے کم ہو کر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے چھ روپے 81 پیسے سستا ہواہے ، ڈالر 22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی بلندترین سطح پرتھا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھی ایک روپیہ سستا ہواہے جس کے بعد 206 روپے میں فروخت ہو رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالربلندترین سطح سے 9 روپے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون کو 215 روپے کی بلندترین سطح پرتھا ۔

مزید :

بزنس -