یوٹیوبر اور بلاگر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی بلاگر عبداللہ خٹک گزشتہ رات پشاور میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ بلوگر عبداللہ خٹک کے قریبی دوستوں نے اپنے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی ، ان کے قریبی دوست بلال صدیقی نے سوشل میڈیا پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔بلال صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ "مجھے نہیں جانتا کہ اس بات کا اعلان کیسے کروں، عبداللہ خٹک کل رات ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ چند الفاظ فرشتہ صفت انسان کو کھونے کا گہرے دکھ بیان کرنے کے لیے ہیں، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی جلدی چلا گیا"۔بلال نے عبداللہ کے فالوررزاوردیگرصارفین سے ان کی بخشش کی دعامانگنے اوربلاگرکے اہل خانہ کودعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا سٹار رومیسہ خان نے بھی انسٹاگرام پر عبداللہ کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے کی کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔ رومیسہ نے لکھا کہ"انہیں اب تک یقین آرہا کہ یہ کیسے ہوا، انہوں نے مل کر کام کرنے کے بہت سارے منصوبے بنا رکھے تھے۔"
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عبداللہ اپنے مطالعے کے شوق کے باعث بھی شہرت رکھتے تھے اور اکثراس حوالے سے یو ٹیوب چینل کے صارفین کے ساتھ معلومات شیئرکرتے رہتے تھے۔
We are deeply saddened by the tragic loss of our dear student and friend, Abdullah Khattak (MBBS ‘24), who met with a motorcycle crash earlier today. Our heartfelt condolences and prayers go out to his family and friends. pic.twitter.com/6HUaaHOsVa
— Aga Khan University (@AKUGlobal) June 29, 2022