وزیراعلیٰ کا شاہدرہ کا دورہ، مقتول مجاہد علی کے اہل خانہ سے ملاقات،مالی معاونت کا 30 لاکھ کا چیک حوالے کیا

وزیراعلیٰ کا شاہدرہ کا دورہ، مقتول مجاہد علی کے اہل خانہ سے ملاقات،مالی ...
وزیراعلیٰ کا شاہدرہ کا دورہ، مقتول مجاہد علی کے اہل خانہ سے ملاقات،مالی معاونت کا 30 لاکھ کا چیک حوالے کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جاوید اقبال)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف  نے شاہدرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتول مجاہد علی کے  والد لیاقت علی،والدہ،بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان سے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور  مقتول مجاہد علی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا چیک بھی دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لخت جگر کو ناحق قتل کیا گیا،آپ کا دکھ بانٹنے آیا ہوں ،آپ کا پیارا بیٹا تو واپس نہیں لا سکتا لیکن انصاف ضرور دلاوں گا،ملزمان  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا، ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی اور اس کیس کو مثال بنائیں گے،جن ظالم نے یہ ظلم کیا ہے اسے مثالی سزا دلائی جائے گی،میں خود اس کیس پر پیشرفت کا  جائزہ لوں گا،انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ضرور ہو گا اور آپ کی دادرسی کریں گے،متاثرہ خاندان کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے گی، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مقتول لڑکے مجاہد علی کے والد لیاقت علی،والدہ، بہنوں اور بھائیوں کو دلاسہ دیا ۔ملک ریاض، غزالی بٹ، سمیع اللہ خان، عمران گورایہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

قومی -