جاوید آفریدی کا ویگن آر سے بھی سستی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان

جاوید آفریدی کا ویگن آر سے بھی سستی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
جاوید آفریدی کا ویگن آر سے بھی سستی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
سورس: Wikimedia Commons

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کار ساز کمپنی موریس گیراجز (ایم جی)پاکستان کے بڑے شیئر ہولڈر جاوید آفریدی نے کمپنی کی گاڑی ’ایم جی تھری‘ کے متعلق پاکستانیوں کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ایم جی تھری جلد پاکستان میں لانچ کی جا رہی ہے اور جدید فیچرز کی حامل اس گاڑی کی قیمت سوزوکی ویگن آر سے کم رکھی جائے گی۔

جاوید آفریدی کی طر ف سے فیس بک پر ایم جی تھری کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد پاکستانی صارفین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی اور اس کی قیمت 20لاکھ روپے سے نیچے ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ایم جی تھری ایک ’سب کمپیکٹ فیملی ہیچ بیک‘ گاڑی ہے، جو پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی سوفٹ، کیا ریو(Kia Rio) اور ٹویووٹز کو ٹکر دے گی۔ 

ایم جی تھری انٹرنیشنل مارکیٹ میں دو انجن ٹرمز میں دستیاب ہے۔ ایک 1.5لیٹر نیچرلی ایسپائریٹڈ 4سلنڈر پٹرول انجن ہے جو 105ہارس پاور اور 137این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس میں 5سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ملتی ہے۔ دوسرا انجن 1.5لیٹر 4سلنڈر پٹرول انجن ہے جو 109ہارس پاور اور 150این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس میں 4سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ملتی ہے۔ 

مزید :

بزنس -