پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگی ۔ جیو نیوز کے مطابق خبریں گردش کررہی ہیں کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ 

 کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے گی۔

مزید :

قومی -