پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے، قریبی ذرائع نے وطن واپسی کی خبر مسترد کر دی

پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے، قریبی ذرائع نے وطن واپسی کی خبر مسترد کر دی
پرویز مشرف پاکستان نہیں آئے، قریبی ذرائع نے وطن واپسی کی خبر مسترد کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل جیو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔

 پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ  ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔سابق صدر کے  قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنےکی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔خیال رہےکہ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات  سامنے آئی تھیں۔

مزید :

قومی -