ترقی نہ لینے کے معاملے پر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ سے جواب طلبی
لاہور (لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں ترقی نہ لینے کے معاملے پر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو فوری جواب جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔ اساتذہ کس وجہ سے محکمانہ ترقی نہیں لینا چاہتے اس حوالے سے فوری جواب جمع کروائیں گے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز متعلقہ اساتذہ سے حلف نامہ لازمی لیں گی۔ایجوکیشن اتھارٹیز حلف نامہ لینے کے بعد میرٹ میں پیچھے رہ جانے والے اساتذہ کے پروموشن کیس جمع کریں گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات پر عملدرآمد کے لئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں ترقی نہ لینے کے حوالے سے سینکڑوں کیسز موجود ہیں۔