لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ ورار نشست

لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ ورار نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے ضیاء القرآن کی روشنی میں سورہ احقاف کی آیت 9 پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر انبیا کرام کے معجزات ان کی وفات کے بعد ختم ہو گئے مگر قرآن کریم نبی کریمؐ کے وصال کے بعد بھی ان کا زندہ معجزہ ہے،وحی الہی کے تحت دو حتمی اور قطعی ریفرنس وجود میں آئے،ایک قرآن اور دوسرا صاحب قرآن کا قول و عمل،یہی ریفرنس تمام شعبہ ہائے زندگی کے رہنما اصول فراہم کرتے ہیں،لہذا دنیوی زندگی کو بامقصد اور بااثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر اصول انہی ریفرنس سے اخذ کیا جائے،آخر میں پریس کلب کے مرحوم ارکان و اقربا کیلئے مغفرت،بیمار ارکان کیلئے دعائے صحت کی گئی۔