حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے بجٹ بنالی،حسن اشرف

حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے بجٹ بنالی،حسن اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ حکومت اپنے تمام تر اتحادیوں سے تجاویزیں لیکر بجٹ بناتی لیکن افسوس سے کہنا پڑے گا کہ حکومت نے ایسا کرنا مناسب ہی نہیں سمجھا، اگر بجٹ بناتے وقت پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی جاتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے، مشکل وقت میں مل کر معیشت کو سنبھالنا ہے ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے جو وعدے کئے ہیں وہپورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے لیکن سندھ کی عوامی حکومت اپنے صوبے کے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے لیئے اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے 5 سالہ منصوبے پر کام کررہی ہے۔