پولیس پر فائرنگ کیس‘دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ریڈ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے کے کیس میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، اسلم، شہناز،شہباز، راشد، آصف،نبیلہ ماریہ، محمد یاسین،احسان اور آمنہ سمیت گیارہ ملزمان عدالت پیش ہوئے۔