عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، لطیف کھوسہ

 عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی)پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارے سسٹم پر ہی سوالیہ نشان اٹھتا ہے،عدت کیس سے پاکستانی عورتیں غم و غصہ میں ہیں، اس کیس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری بدنامی ہورہی ہے۔لطیف کھوسہ کا کہناتھا عمران خان اور بشری بی بی کو اس  کیس میں ایک لمحہ بھی جیل میں رکھنا صریحا ظلم ہے، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

لطیف کھوسہ

مزید :

صفحہ آخر -