پاکستانی انتخابات سے متعلق امریکی قرار داد قابل مذمت: جاوید لطیف

پاکستانی انتخابات سے متعلق امریکی قرار داد قابل مذمت: جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جب ملک میں مارشل لا ء لگے تو امریکی کانگریس میں قراردادیں کیوں پیش نہ کی گئیں؟،لیاقت علی خان، ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر انسانی حقوق کیوں یاد نہ آئے؟،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب شام لبنان اور فلسطین پر بمباری کی گئی،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو اس وقت انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا ثبوت دیئے جائیں آج پاکستان ٹیک آف کرتے ہی قرارداد آگئی، جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں ان کو کندھا ملتا ہے کانگریس کی قرارداد انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر آئی ہے،  2018ء کے انتخابات میں جب آر ٹی ایس کو بند کر کے اداروں کو انتقام لینے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے سی پیک ٹو پر کام ہونے جا رہا ہے تو قرار داد یاد آگئی ہے،محمد نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو آج وہ پردہ اٹھانا ہو گا کہ بیرونی مداخلت کب کب ہوتی ہے اور کون کون اس میں ملوث ہوتا ہے۔

جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -