عباسیہ لنک کینال،پانی چوری،عملے پر تشدد،تین اہلکار اغواء
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو،بیورورپورٹ) عباسیہ لنک کینال سے پانی چوری روکنے پر بااثرملزمان کی محکمہ انہارکے افسران وعملہ پرفائرنگ تین بیلدار اغواوتشدد (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
واقعہ ایس ڈی اوکی گاڑی کاتعاقب کرنے والے ملزمان میں کچے کے ڈاکوؤں کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے، وقوعہ میں نامزد ملزمان کیخلاف درجنوں ایف آئی آرز درج ہونے کاریکارڈ سامنے آگیاڈی پی اوبہاولپورکے حکم پرتھانہ ڈیراورواہ میں دہشت گردی کامقدمہ درج مقامی پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے سے گریزاں ہے تفصیل کے مطابق دوروزقبل عباسیہ لنک کینال برجی نمبر/L148/149 چک نمبر83 ڈی این بی پرمبینہ بااثر پانی چورگینگ نے دن دیہاڑے عباسیہ لنک کینال میں کٹ لگاکر پائپ کے ذریعے نہری پانی چوری کرناشرو ع کررکھا تھاجس پرایس ڈی اوعباسیہ لنک کینال سب ڈویڑن حافظ احمدوسیم اپنے سب انجینئر نویداشرف گل کینال گارڈ معشوق علی اور6 بیلداروں کے ہمراہ ایکسویٹرساتھ لے جاکرپویس کے ہمراہ ملزمان کی طر ف سے لگایاجانیوالاپائپ اکھاڑناچاہاتووہاں پرموجود آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان نے حملہ کردیا ایکسیویٹر کے چاروں ٹائر برسٹ اورکینال گارڈ معشوق علی کوشدیدزخمی کردیاجبکہ دیگرتین بیلداروں کواغواکرلیاگیاایس ڈی اوحافظ احمدوسیم اپنے زخمی ساتھی کوگاڑی میں اٹھاکربھاگے تومسلح ملزمان نے گاڑی پربھی فائرنگ کردی دوموٹرسائیکلوں پر سوار مبینہ کچے کے ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے لیاقت پورتک ان کاپیچھاکرتے رہے لیاقت پورکی پولیس سامنے آنے پرملزمان فرار ہوگئے ڈی پی اوبہاولپورکے حکم پرتھانہ ڈیراورمیں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان رئیس طارق رئیس خالد رئیس ساجد رئیس جعفر محمدجمال، بشیراحمدعارف کیخلاف مقدمہ درج کردیاگیا لیکن پولیس نے ملزمان کوگرفتارنہ کیاہے بتایاگیاہے عباسیہ لنک کینال سے تاحال بھی زبردستی پانی چوری کرنے کاسلسلہ جاری ہے پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے محکمہ انہارکے افسران پانی روکنے میں بے بس ہوچکے ہیں اورملزمان کیخلاف اس سے قبل بھی تھانہ ڈیراورمیں پانی چوری کے آٹھ مقدمات نمبرات 100/22,34/21,41/21,36/21,142/20,148/20,435/21,453/21درج ہیں اورملزمان مذکورہ بالاریکارڈ یافتہ پانی چورہونے کے ساتھ ساتھ بااثر بھی ہیں یہ بھی واردات کے جائے وقوعہ پرتاحال بھی کچے کے خطرناک ڈاکو?ں کی موجودگی کاانکشاف ہواہے۔ ایکسین انہارجا م محمدعمران نے بتایاکہ عباسیہ لنک کینال پرخطرناک ملزمان نے اس علاقہ کواپنی ریاست بنارکھی ہے اور دھڑلے سیزبردستی پانی چوری کرنے میں مصروف ہیں پولیس کی طرف سے و پانی چوری روکنے اورملزمان کوگرفتار کرنے کیلئے کوئی بھی تعاون نہ کیاجارہاہے حالانکہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے احکامات29 دسمبر2018 کے مطابق آر پی اواورڈی پی اوپانی چوری کرنیوالے افراد کیخلاف کاروائی کرنے کے پابندہیں واضح رہے کہ یہ رٹ کسان بچا? تحریک کی طرف سے عباسیہ لنک کینال سے بااثر افراد کی طرف سے پانی چوری روکنے کے حوالے سے کی گئی تھی۔کاشتکار تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔