ٹھینگی: محکمہ انہار،موگوں سے پانی چوری،الگ الگ ریٹ مقرر، ذرائع

ٹھینگی: محکمہ انہار،موگوں سے پانی چوری،الگ الگ ریٹ مقرر، ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھینگی(نامہ نگار)محکمہ انہار ٹھینگی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، فصل (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

پکنے کو تیار ہوتے ہی پانی تنگ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نئی فصل کاشت کرنی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے، جب کاشتکار پانی کا مطالبہ کرتے ہیں تو لاکھوں روپے فی موگہ کے حساب سے رشوت طلب  کی جاتی ہے، جب تک رشوت کی رقم نہیں دی جاتی انتہائی کم مقدار میں پانی دیا جاتا ہے، پھر کاشتکار مجور ہوکر  فی ایکڑ کے حساب سے ہر موگہ کے کاشتکاروں سے الگ الگ  رقم جمع کرکے  افسروں کو دی جاتی ہے کاشتکاروں کو پائپ لگاکر اور دیگر طریقوں سے پانی چوری کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے، یہ سلسلہ ٹھینگی کی نواحی نہروں 7R, 8R, 9L, 10L اور دیگر نہروں پر چلتا ہے، ایک موگہ سے 4 سے 6 لاکھ روپے چھ ماہ کے لئے وصول کئے جاتے ہیں اور ایک ایک نہر پر درجنوں موگے لگے ہوئے ہیں۔