ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر افضل ناصر سے ایپکا وفد کی ملاقات
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایپکا نشتر یونٹ کے وفد نے گذشتہ روز (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایپکا ملتان ڈویژن راو نعمان امجد کی قیادت میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کی ریٹائرمنٹ پر پھولوں کے تحائف پیش کرتے ہوئے مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وفد میں چیف آرگنائزر ایپکا نشتر یونٹ امجد بلوچ اور سینئر نائب صدر احمد نعیم بھٹی بھی شامل تھے ملاقات کے دوران محمد افضل ناصر نے راو نعمان امجد۔امجد بلوچ اور احمد نری بھٹی کی محکمے کے لئے خدمات اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے اس موقع پر محمد افضل ناصر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں کلریکل سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بالخصوص ایپکا کی نوجوان قیادت نے بہترین انداز میں کام کیا ہے اس موقع پر راو نعمان امجد نے کہا کہ محمد افضل ناصر ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں ان کے زیر سایہ کام کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور شعبہ صحت میں رانا افضل ناصر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملتان()سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے گذشتہ روز محمد افضل ناصر نے اپنے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی جسمیں انہوں نے تمام سٹاف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس دیئے اور پرتکلف ظہرانہ دیا اس موقو پر سپیشل سیکرٹری مزمل بشیر۔ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ماریہ ممتاز۔شعبہ امراض کینسر کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود۔پی ایس عبدالستار رحمانی۔راو نعمان امجد۔امجد بلوچ۔احمد نعیم بھٹی اور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ملازمین کی جانب سے محمد افضل ناصر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اس موقع پر محمد افضل ناصر کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا یادگار دن ہے دوران سروس میری ہمیشہ کوشش رہی کہ محکمے کے لئے اپنی خدمات کو بہتر انداز میں دے سکوں اور اپنی ڈیوٹی کو انہوں نے عبادت سمجھ کر کیا اور یہ بھی کوشش کی کہ اپنے ماتحت تمام ملازمین کے ساتھ ان کے کندھے سے کندھے ملا کر چلوں انہوں نے کہا کہ یہ بھی میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بطور سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکشن جنوبی پنجاب ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا میرے دفتر کا سٹاف میرے بچوں کی طرح ہے بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر کے تمام سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایاملتان()نجی ہسپتال میں دوران ڈیلوری آپریشن انستھیزیا کی زائد مقدار دئیے جانے کی وجہ سے قومہ میں جانے والی فاخرہ 15 سال بعد دم توڑ گئی فاخرہ قومہ کی حالت میں پندرہ سال تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی واضح رہے کہ فاخرہ کو پندرہ برس قبل نجی ہسپتال میں زچگی کے آپریشن کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں انستھیزیا کی زائد مقدار دئیے جانے پر وہ قومہ میں چلی گئی تھیں اسی دوران چائنا میں ان کی سٹیم سیل تھیراپی بھی تجویز کی گئی تھی اس بارے میں فاخرہ کے والد کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز,کی غفلت کی وجہ سے میری بیٹی قومہ میں گئی ان کے خلاف تاحال کوئی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے گذشتہ روز فاخرہ نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں انتقال کر گئیں