شجاع آباد،وفاقی محتسب کی کھلی کچہری،30کیسوں کا فیصلہ
ملتان(نیوزرپورٹر)وفاقی محتسب کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے گزشتہ روز شجاع آباد کا دورہ کیا اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں وفاقی اداروں (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی کھلی کچہری کا سماعت کا اہتمام کیا۔ انہوں نے موقع پر عوام الناس سے تحریری شکایات موصول کی اور 30 سے زائد کیسز موقع پر ہی نمٹا دیئے، جس پر شکایت کنندہ کو 23 لاکھ سے زائد کی رقوم مختلف بلوں میں مد میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے اور موقع پر موجود ایس ڈی اوز میپکو کو 03 سے زائد بجلی کنکشن کی بحالی کے احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر متعلقہ آفیسرز نے انہیں آگاہ کیا کہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر 7 سے زائد بجلی کے خراب میٹر بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ جس پر معززین علاقہ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے اس فوری اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود تمام وفاقی اداروں، واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات پر فوری عملدرآمد کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ان نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ وفاقی محتسب اعلی کے تمام فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کروائیں گے اور اس عمل میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے عوام الناس کو تلقین کی کہ وہ اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر وفاقی محتسب کو موقع پر ہی جمع کروا سکتے ہیں، تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی ذمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔ انہوں نے اس موقع پر مزید تفصیلات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب نے سال 2023 کے دوران سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194099 شکایات پر کارروائی کی ہے۔ وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں شکایات پر کارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شکایات میں سے 193028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں شکایات کے ازالہ میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔[6:36 PM, 6/28/2024] Tariq Ansari: پریس ریلیز