پرمولی پولیس کی کارروائی منشیات فروش منشیات اور  اسلحہ سمیت گرفتار 

پرمولی پولیس کی کارروائی منشیات فروش منشیات اور  اسلحہ سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورو رپورٹ) پرمولی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش واشتہاری مجرم کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز  کے مطابق  ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر گوہر خان معہ نفری پولیس علاقے میں گشت پر موجود تھے،کہ اس دوران ایک مشکوک شخص امیر نواس سکنہ پرمولی کو قابو کرکے جسکے ساتھ شاپر میں 03 عدد پیکٹ چرس یعنی 3104 گرام چرس اور 220 گرام آئس جبکہ بڈھ شلوار سے پستول بھی برآمد کرکے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج رجسٹرڈ ہے۔جس کے خلاف عدالت کی طرف سے بھی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔مذکورہ ملزم کے خلاف منشیات فروشی چور چکاری،غیر قانونی اسلحہ و دیگر مقدمات درج ہے،یہ معاشرے کا ایک ناسور تھا جنکی گرفتاری پر اہل علاقہ عوام نے خوشی کا اظہار کیا.