دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر، پاکستان کا عالمی امن کیلئے ایڈ وانس نظریہ: محسن نقوی
نیو یارک (آئی ا ین پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ہیں،ہمارا اتحاد اور مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے،جنرل اسمبلی، آئی سی جے اور پیس بلڈنگ کمیشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کا عالمی امن کیلئے ایڈوانس نظریہ ہے اور پاکستان عالمی امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں افریقی یونین اور او آئی سی کیسا تھ تعاون کیلئے پر عزم ہے، پاکستان یو این کیساتھ کام کرتا رہیگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا مشترکہ مشن بہت واضح ہے کہ اپنی کمیونٹی کے تحفظ اور اپنی قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، ہمیں دنیا میں سرحدی تنازعات درپیش ہیں، اس صو رتحال میں ہمارا اتحاد اور مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے، ہمیں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں، بیرونی مداخلت، آزادی رائے کے اظہار میں مشکلات، غربت، عدم مساوات، عالمی کشیدگی، فوجی اتحاد اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا سامنا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا مدافعتی سفارتکاری کی توجہ کا مرکز تنازعات کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے پر ہونا چاہیے، اس سلسلے میں جنر ل اسمبلی، آئی سی جے اور پیس بلڈنگ کمیشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کو یواین پیس کیپنگ میں اپنے دیرپا کردار پر فخر ہے جس میں اس کے 2 لاکھ 30 ہزار سپاہیوں نے 47 مشن میں حصہ لیا، یو این پیس کیپنگ مشنز کو دہشت گرد گروہوں، اور قبائلی دشمنیوں سے بڑھتے چینلز اور سلامتی کو دھمکیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اکثر امن برقرار نہیں رہتا۔ ہم عالمی امن کو برقرار رکھنے کیلئے پیس کیپنگ کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ اور وسیع تر لائحہ عمل کیلئے سامنے آنیوالے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہماری شراکت داری کی مضبوطی ہمارے سلامت، امن، انصاف کیلئے باہمی عزم میں موجود ہے، ہم مل کر دنیا کو سب کیلئے زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔
محسن نقوی