ملکی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،گورنر پنجاب

   ملکی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی سربراہی میں اراکین پنجاب اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے  اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور انکے حقوق کی بات کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی ہیں جامعات میں گڈگورننس اور معیار تعلیم میں بہتری لانا ترجیح ہے معیار تعلیم بہتر ہوگا تو ملک ترقی کریگا صوبہ کے اضلاع کی پسماندہ تحصیلوں میں بڑی جامعات کے سب کیمپسز کھولنے پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے وہاں کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔ سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں استحکام کیلئے مفاہمت کی سیاست کی ہے۔ وفد میں سردار رئیس نبیل، ملک واصف مظہر راں، میاں کامران عبداللہ مڑل، قاضی احمد سعید، عامر علی شاہ، انعام باری، سردار حبیب الرحمان گوپانگ، شازیہ عابد، نیلم جبار اور نرگس فیض ملک ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ اول -