سکھر بیراج کے مزید 4گیٹ خراب ہونے کا انکشاف

سکھر بیراج کے مزید 4گیٹ خراب ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر بیراج کے گیٹ نمبر44 کی مرمت کے دوران مزید 4 گیٹ خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا، چاروں دروازوں کو لوہے کی پلیٹیں ویلڈکر کے لگائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے مزید 4 گیٹ خراب ہونے کا انکشاف ہوا ، آبپاشی ذرائع نے بتایا کہ گیٹ نمبر44 کی مرمت کے دوران بیراج کے دیگر 4 دروازوں کی خرابی کاپتہ چلاانسپیکشن میں گیٹ نمبر48 ،52 ، 54 اور56میں بھی خرابی کاپتہ چلا، چاروں دروازوں کو لوہے کی پلیٹیں ویلڈکر کے لگائی گئی ہیں، پانی کے بہا میں تبدیلی کی وجہ سے دروازوں پر زیادہ دبا آیا۔تمام دروازوں کی مرمت کردی گئی ہے، دریاکی سطح میں اضافہ کرکےدروازوں کوچیک کیاجارہاہے۔خیال رہے بیراج کے تمام دروازے خستہ حالی کا شکار ہیں، دو سال سے بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، اور صرف ایک دروازے کو تبدیل کیا جا سکا ہے۔اس سے قبل بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے تھے اور گیٹ نمبر 4 اور گیٹ نمبر 6 کوششوں کے باوجود کھل نہ سکے تھے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹ نہ کھلنے پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی صورت میں بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔بعد ازاں چینی انجینئرز نے بیراج کے گیٹ نمبر 44 کی مرمت کا کام شروع کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -