خاورمانیکا تشدد کیس؛گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور 

خاورمانیکا تشدد کیس؛گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ...
خاورمانیکا تشدد کیس؛گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،اے ٹی سی  کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔

قبل ازیں وکیل صفائی ریاست علی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللہ برکی اکیلے ہیں،فتح اللہ برکی پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگادی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں،خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے پولیس تو موجود ہی نہیں تھی،وکیل ریاست علی نے کہاکہ مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے۔