پرچے میں دل کی ڈائیگرام بنانے کے سوال پر طالبعلم نے ایسا جواب تحریر کر دیا کہ استاد بھی ہکا بکا رہ گیا

Jun 29, 2024 | 11:23 AM

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں دل کی ڈائیگرام کچھ اس طرح بنائی گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔بھارتی امتحان کے بعد پیپر کی چیکنگ کے دوران استاد حیران رہ گئے، جب انہیں دل کی ڈائیگرام پر طالب علم نے لڑکیوں کے نام لکھ ڈالے۔

امتحان میں سوال میں پوچھا گیا تھا کہ دل کی ڈائیگرام بنائیں اور اس کے افعال بیان کریں، تاہم ٹیچر طالب علم کے جواب کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔افعال بیان کرتے ہوئے طالب علم نے لکھا دل کا ایک حصہ پریا کے نام ہے، جس سے میں انسٹاگرام پر ہمیشہ بات چیت کرتا ہوں، مجھے وہ پسند ہے۔

جبکہ دل کے دوسرے حصے سے کو طالب علم نے روپا کے نام کیا، اور کہا کہ میں روپا سے اسنیپ چیٹ پر بات کرتا ہوں، وہ ایک خوبصورت لڑکی ہے۔تیسرے حصے کو طالب علم نے نمرتا کے نام کیا اور کہا کہ وہ میرے پڑوسی کی بیٹی ہے، نمرتا کے لمبے بال ہیں اور بڑی آنکھیں ہیں۔

جبکہ ایک حصہ پوجا کے نام جو کہ میری سابقہ محبوبہ ہے، میں اسے بھول نہیں پاتا، اسی طرح اسی دل میں ایک حصہ طالب علم منے ھریتھا کے نام بھی کیا، جو کہ طالب علم کی کلاس میں پڑھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر اب تک 64 اعشاریہ 3 ملین ویوز آئے ہیں۔

مزیدخبریں