شہریوں کے لیے اپنی کار اور موٹرسائیکل لینا پنجاب حکومت نے مزید مشکل کردیا

Jun 29, 2024 | 05:04 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروں اور موٹرسائیکلز کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2024-25ء کا 5ہزار 446ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے، جس میں موٹرسائیکلز اور سکوٹرز کی رجسٹریشن فیس 1500روپے مقرر کی گئی ہے۔
10سال کے اندر رجسٹریشن منتقلی پر اضافی 10فیصد سالانہ فیس کے ساتھ 1ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 20ہزار روپے اور 1ہزار سے 2ہزار سی سی کاروں کی رجسٹریشن فیس ان کی قیمت کا 0.02فیصد رکھی گئی ہے۔ اس سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ان کی قیمت کا 0.03فیصد ہو گی۔ نئی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

مزیدخبریں