لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی سے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ، فرخ آباد ، لکشمی چوک، نابھہ روڈ، اقبال ٹاؤن،مون مارکیٹ،برکت مارکیٹ،فیروز پور روڈ، چوبرجی، انارکلی، مزنگ، شاہ عالم، مصری شاہ، دھرم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے لگیں، بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔