ایبٹ آبادمیں مشرف کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور،نوٹس جاری

ایبٹ آبادمیں مشرف کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور،نوٹس جاری
ایبٹ آبادمیں مشرف کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور،نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے سیشن کورٹ میں دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔اکبر بگٹی قتل کیس، عتیق الرحمان اغواءکیس، لال مسجد، لاپتہ افراد سمیت دیگرمقدمات میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کے لیے اقبال ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سابق صدر سمیت دیگر فریقین اور پراسیکو شن کو نو ٹسز جاری کردئیے۔ کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پہلے ہی ایبٹ آباد کی عدالت نے عتیق الرحمان اغواءکیس میں مفرور قرار دیکر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید :

ایبٹ آباد -